تخت بھائی ( مانند نیوز ڈٰیسک) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کہا ہے۔ کہ پرانے اثار کو محفوظ بنانے اور اس میں غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کی دلچسپی بڑھانے کے لئے موجودہ حکومتی ادارے دور رس اقدامات کررہی ہے۔جس کے اچھے نتائج سامنے ارہے ہیں۔بین القوامی اھمیت کے حامل تخت بھائی کے تاریخی کھنڈرات میں سیاحوں کے لئے مزید سہولیات اور اسانی پیدا کی جائیگی۔یہ بات انھوں  تخت بھائی کے پرانے اثار کے دورے کے دوران بتائی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ارکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبالصمد خان۔کمشنر مردان ڈویژن سید عبدالجبار شاہ۔ ایڈیشنل کمشنر مردان نعیم اختر۔  ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف۔ ڈپٹی کمشنر صوابی ثناء اللہ خان۔ ڈی آئی جی مردان ریجن  یاسین فاروق۔ اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ارکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد خان نے وفد کو تاریخی اثار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے کھنڈرات کے مختلف یادگاری شعبوں کا معائنہ کیا۔ اور اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے بتایا۔ کہ تخت بھائی کے کھنڈرات بین القوامی شہرت کے حامل ہونے کی وجہ یونیسکو نے اسے عالمی ورثے کا درجہ دیا ہے۔ اس سے اسکی اھمیت مزید بڑھ کیا ہے۔ سیاحت کی فروغ کے لئے موجودہ حکومت نے اھم اور انقلابی اقدامات کئے ہیں۔کیونکہ سیاحت ایک بین القوامی صنعت کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اس سے ملکی ذرائع امدن میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔ تاریخی ورثوں کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے