سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کے بالائی علاقے کالام، اتروڑ میں شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند، سیکڑوں سیاح پھنس گئے، مقامی لوگوں کو بھی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں سے برف ہٹانے پر مجبور، آٹھ سے نو گھنٹوں تک سڑکوں کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں، ٹی ایم اے بحرین کے اہلکار منظر سے غائب، سیزن میں ٹیکس کے نام پر وصول کی جانے والی رقم بھی کارآمد نہ آ سکی، برف ہٹانے کا ٹھیکہ جس ٹھیکیدار کو دیا گیا ہے جس طرح سڑکوں کی صفائی ہونی چاہئے وہ نہیں کرتا جس کے باعث سڑکیں بند ہیں اور اس کے ساتھ 13 رابطہ پل بھی سردردی کا باعث بنے ہیں جس کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ اور وفاقی وزراء نے ایکشن بھی لیا لیکن تاحال ان رابطہ پلوں کو تعمیر نہیں کیا جا سکا، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہو گئی ہے، ان خیالات کا اظہار پختونخوا امن جرگہ سوات کے صدر غلام علی، گوہر علی پختونیار ترجمان پختونخوا امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن، عرفان اللہ بھائی ضلعی نائب صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کالام، اتروڑ،مٹلتان کے تمام لنکس روڈز اپنی مدد آپ کے تحت لوگ برف سے صاف کرنے پر مجبور ہیں اس کیلئے سرکاری مشینری تو درکنار کوئی بلڈوزو بھی مقرر نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث بالائی علاقے گبرال، اتروڑ اور دیگر علاقوں میں اشیائے خوردو نوش اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے او ر اس کے ساتھ سیاح بھی گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنا چاہئے سیاحوں کو ایمرجنسی کی صورت میں کسی قسم کی سہولت میسر نہیں ہوتی صرف سوشل میڈیا اور زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جا رہا ہے زمینی حقائق اس کے برعکس ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے