درگئی (مانند نیوز ڈیسک)  ہیروشاہ کرومائیٹ لیزسال2022کی سالانہ امدنی ایک کروڑ55لاکھ روپے قومی شاملات کمیٹی کے حوالے،لیزہولڈرنے میڈیانمائندگان،موٹی شماران اورعلاقہ عمائیدین کے موجودگی میں رقم ہیروشاہ قومی شاملات کمیٹی کے چئیرمین فضل احمدایڈوکیٹ اوردیگرممبران کے حوالہ کی۔اس سلسلے میں ایک تقریب حجرہ فضل احمدایڈوکیٹ ہیروشاہ میں منعقدہواجس میں ہیروشاہ سے تعلق رکھنے والے تمام موٹی شماران اورمعززین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پرقومی شاملات کمیٹی کے چئیرمین فضل احمدایڈوکیٹ،سلیم خان،باورخان،لیزہولڈرتجمل خان اوردیگر نے کہاکہ ہیروشاہ کرومائیٹ کانوں کے حاصل ہونیوالے سالانہ امدنی پرتمام اقوام کایکساں حق ہے،جوکہ مساوی بنیادوں پرتقسیم کی جائیگی، انہوں نے کہاکہ پچھلے ادوارمیں کئی مرتبہ سالانہ امدنی کارقم عدالتی مقدمات اوردیگر پیچیدگیوں کے بناء پر تاخیرکاشکاررہاجس سے قوم کے اکثریتی موٹی شماران کے مابین شکوک وشبہات نے جنم لیاتھاجبکہ اب کی بارایساکبھی ہونے نہیں دینگے آج علاقہ ہیروشاہ قومی شاملات کمیٹی کے ممبران اورمعززین علاقہ کے موجودگی میں سال 2022لیزکاایگریمنٹ لکھ کراوپن فورم پرسنایاگیااوراس پرذمہ داران کے دستخط لئے گئے جبکہ لیز ہولڈرسے سالانہ امدنی کی رقم ایک کروڑ55لاکھ روپے یکمشت نقدکے صورت میں وصول کرلیاجبکہ اسکے ساتھ ساتھ علاقہ عوام کولیزہولڈرکے سامنے بیٹھاکراپنے تحفظات پیش کرنے کافورم بھی مہیاکیاجہاں پرلیزہولڈرزپارٹی کواپنے شکایات سے آگاہ کیاگیاجس پرلیزہولڈرتجمل خان اوردیگر نے اس ضمن میں درپیش قانونی پیچیدگیوں اوردیگرمسائل کے پرامن حل پرتفصیلی بحث کی،انہوں نے کہاکہ علاقہ عوام ہمارے بھائیوں سے جیسے ہیں مقامی افرادانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں جوبھی مسائل پیش ہونگے ہم ہیروشاہ قومی شاملات کمیٹی کے آکابرین کیساتھ مل بیٹھ کرمسائل کاحل نکالیں گے۔ہمارے دروازے عوام کیلئے کھولے ہیں جس کسی کوبھی شکایت اورتحفظات ہوتووہ کمیٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں،لیزہولڈرتجمل خان نے کہاکہ ہم نے صوبائی محکمہ مائیننگ کو27کروڑ10لاکھ روپے اداکی ہیں اور ہیروشاہ کرومائیٹ مائینزکی لیزقانونی طورپرحاصل کرکے محکمہ مذکورہ کے قواعدوضوابط کے مطابق چلارہے ہیں ہمارا یہاں پرکسی سے کوئی دشمنی نہیں نہ ہی تاحال ہمارے طرف سے کسی پرمقدمہ اورمقامی تھانوں میں رپورٹس درج کئے گئے ہیں ہرکسی سے بات چیت اورمسائل کاپرامن حل چاہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے