پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر برائے ریلیف بحالی وآبادکاری اقبال وزیر نے کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ ریلیف اور اسکے ذیلی ادارے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ریلیف بحالی وآبادکاری کی جانب سے مسلسل وزیراعلیٰ محمود خان کو رپورٹ پیش کی جارہی ہے، امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے جاری بیان میں وزیر ریلیف اقبال وزیر نے کہا کہ متاثرین کی ہر قسم امداد کے لئے پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، اورسول ڈیفنس متحرک ہے اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطہ میں ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 8 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی وزیر ریلیف بحالی وآبادکاری اقبال وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں اور انکی مالی معاونت کی جائیگی،صوبائی وزیر نے کہا کہ چارسدہ اور اپر دیر میں بارش اور برفباری سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے جبکہ مزید متاثرین میں بھی ضروری اشیاء تقسیم کی جارہی ہیں اسکے علاوہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7 فعال ہے کسی بھی ناخوشگوار واقع کی اطلاع 1700 پر بھی دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلیف گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ہزارہ ڈویژن انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق ابھی تک گلیات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے گلیات میں تمام ہوٹل مالکان کو مطلع کیا گیا ہے کہ سیاحوں کو باہر جانے سے روکیں اسکے علاوہ ہزارہ ڈویژن میں ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی گاڑیاں ریسکیو کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پورے صوبے میں امدادی کاروائیوں اور سڑکیں کلئیر کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے،سیاحوں سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے