جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر میں سادہ اور پروقارحلف برداری تقریب جمرود پریس کلب کی عمارت میں منعقد ہوئی جس میں تحریک اصلاحات پاکستان کے نو منتخب تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب افریدی،ٹاون 6کے چیئرمین عنایت اللہ آفریدی، جمرودٹاون کمیٹی 2سے نومنتخب چیئرمین شاہدخان اور وی سی 13شاکس 3سے نومنتخب چیئرمین میاں جان، سماجی ورکر اسلام بادشاہ آفریدی،حق بابا،الحاج وہاب شیر آفریدی،وصال احمد آفریدی کے علاؤہ صحافیوں نے شرکت کی۔نو منتخب تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی نے جمرود پریس کلب کی 2022کے لئے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔صدر جمرود پریس کلب ظاہر شاہ آفریدی نے سپاس نامہ پیش کیا اور جمرود پریس کلب کے صحافیوں سے مہمان خصوصی کو آگاہ کیا۔نظامت کے ذمہ داری جنرل سیکرٹری امیرزادہ وصال آفریدی نے سرانجام دیئے۔جمرود پریس کلب کے سابق صدر اول شیر آفریدی اور ساجدعلی کوکی خیل نے مہمان خصوصی کو روایتی قلہ لونگی پہنائی۔تقریب سے مہمان خصوصی تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ و کان ہوتے ہے جو علاقائی مسائل سے حکومت و زمہ داروں کو آگاہ کرتے ہیں جبکہ سخت وقت میں عوام کا ساتھ دیتے ہیں۔جمرود پریس کلب کے صحافیوں نے مشکل وقت میں علاقائی عوام کا ساتھ دیا ہے تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کے مسائل ہوں،بجلی لوڈشیڈنگ،بارش سے تباہی ہوں تو مقامی صحافی ہر وقت عوام کا ساتھ دیتے ہیں جس پر ہم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی و مرکزی حکومتیں پریس کلب کو سالانہ گرانٹ فراہم کریں تاکہ پریس کلب کے ممبر صحافیوں کے مسائل حل ہوں اور وہ پیشہ ورانہ طریقے سے علاقے کی خدمت کرسکے۔انہوں نے پریس کلب کابینہ کے لیے ایک لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا اور پریس کلب کے صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لیے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے