کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری  نے کہا  ہے کہ مری میں حکومتی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے۔ مری میں شدید برفباری اور سردی کے باعث بڑی تعداد میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بیان میں کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان لواحقین کو صبر عطا کرے۔  انہوں نے کہا کہ مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی سے ہی معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے