پشاور(مانند نیوزڈیسک) پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برفباری سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق برفباری اور بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 29 زخمی ہوئے جبکہ 22 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق ڈونگا گلی سے بگنوتر تک 23 کلو میٹر روڈ کو مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے اور ڈونگا گلی سے چھانگہ گلی تک 13 کلو میٹر راستہ بھی کلیئر کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم کے مطابق ضلعی انتظامیہ مزید بند سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اپر دیر، چارسدہ میں بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا آنے والے سیاح 1700 پر کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے