اسلام آباد (مانندنیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رومانیہ اورسپین کے دورے پر روانہ ہو گئے، دورے کے پہلے مرحلے میں رومانیہ جائیں گے۔وزیر خارجہ دو روز رومانیہ میں قیام کے بعد سپین جائیں گے۔شاہ محمود رومانیہ کے وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تعلقات میں فروغ، باہمی تعاون،اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ دورے کے دوسرے مرحلے میں 10 جنوری کو سپین جائیں گے جہاں اپنے ہسپانوی ہم منصب اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔ رومانیہ اورسپین دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کے اہم شراکت دار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے