نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صد رسابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بہت جلد عمران خان کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کی کشتی میں کب کے سوارخ ہوچکا ہے اب دیکھنا یہ کہ وہ از خود مستعفی ہو کر قوم پراحسان کرے گا یا سیاسی شہادت کی جام نوش کرکے خود کو اور اپنی حکومت کو عوامی غیض وغذب سے بچانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں کیوں کہ جو لوگ ان کو لائے تھے وہ بھی انکی نالائقوں سے تنگ آچکے ہیں آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلیے حکومت 170ارب روپے کے قرضے کیلئے عوام پر 332ارب روپے منی بجٹ کی آڑ میں ٹیکسز کی صورت بوجھ ڈالا جا رہا ہے اور ان بھای ٹیکسز کی نفاذ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوجائیگا اور مہنگائی کا برپا ہونے والا طوفان ہی عمران خان حکومت کے جانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایگزیکٹیو کونسل کے رکن میاں یحییٰ شاہ کا کا خیل کی رہائشگاہ پر بلدیاتی انتخابات کے دوران تحصیل نوشہرہ کے کارکنوں کی شبانہ روز کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل,تحصیل نوشہرہ کے نظامت کے امیدوار میاں بابر شاہ کاکاخیل,عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال خان خٹک اور جنرل سیکرٹری انجینئر حامد خان نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ سید معصوم شاہ, میاں شعیب باچا,تحصیل نوشہرہ کے صدر زاہد خان سمیت عوامی نیشنل پارٹی نوشہرہ کی ضلعی,تحصیل اور مقامی تنظیموں کے عہدیداروں ا ور کارکنوں نے شرکت کی امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ کئی عرصہ قبل آل پارٹی کانفرنس نے ملک کو درپیش چیلنجز کے بارے میں جو نکات پیش کئے تھے اگر اس پر عمل کیا جاتا تو آج ملک گوں ناگوں مسائل کا شکار نہ ہوتا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے پاس مسائل کا حل موجود نہ تھا تو انہوں نے قوم کو سبز باغ دیکھائے کیوں جو آج 3سال کا عرصہ گزرنے کے بعد کہہ رہا ہے کہ اپوزیشن حل بتا دے اپوزیشن کے پاس تو ان تمام مسائل کا حل یہ کہ عمران خان ایک اچھے بچے کی طرح ہیڈ ماسٹر کی بات مان کر سیدھا اپنے گھر کا راستہ لیں، اپوزیشن اور بلخصوص عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی غیر جمہوری، غیر آئینی متبادل کے حق میں نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ مری ایک دل خراشاور افسوس ناک واقعہ ہے لیکن ایک طرف معمول سے زیادہ بارشیں ہو رہی تھی تو دوسری طرف حکومتی وزراء سیاحوں کو مری آنے کی ترغیب دے رہے تھے البتہ حکومتی انتظامات کچھ بھی نہیں کیوں وہاں پر سیاحوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مجرماناً غفلت سب کے سامنے ہے اور ہمیں سانحہ مری میں حکومتی تحقیقات پر اعتماد نہیں ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ مری کے عدالتی تحقیقات ہونے چاہیے اور عدلیہ ہی غفلت برتنے والوں کو سزائیں دیں۔