ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو دوآبہ پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے کامیاب کارروائی میں منشیات کے بین الصوبائی سمگلر احسان خان سکنہ مامو بانڈہ ہنگو کو گرفتار کر لیا گیاایس ایچ او دوآبہ نور محمد خان اور انکی پولیس پارٹی نے مامو بانڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر کو رنگے ہاتھوں دھر لیاپکڑی گئی منشیات میں اعلیٰ کوالٹی کی 13 کلو گرام چرس شامل ہیں منشیات سمگلر کے قبضے سے ملنے والی چرس ملک کے مختلف شہروں کو سمگل کی جارہی تھی پکڑے گئے منشیات سمگلر کے خلاف تھانہ دوآبہ میں چرس کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے زیر حراست منشیات سمگلر نے ابتدائی تفتیش میں چرس صوبہ پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کا مکمل قلع قمع کرنے کا تہیہ کررکھا ہے.۔قانون شکنی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنادیا جائے گا. ایس ایچ او دوآبہ علاقائی امن اور انسداد جرائم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس سلسلے میں بھر پور عوامی تعاون حاصل کیا جائے گا۔