چترال (مانند نیوز ڈیسک) اپر چترال میں برفباری کے سبب بند راستوں کو کھولنے کا سلسلہ حسب معمول جاری ہے۔ وزیر علیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال برفباری کے سبب بند راستوں کو کھولنے میں مصروف ہیں۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے مستوج شندور روڈ میں صفائی کا کام مکمل کرکے ٹریفک کو رواں دواں کردیا۔اس کے علاوہ کشم روڈ بمقام سیر موڑکہو سے برف اور ملبہ ہٹاکر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاہے۔ تورکہو روڈ سے برف اور ملبہ صاف کرکے ٹریفک کے کھول دیا گیا اور لوکل مزدور روڈ کے حساس اور خطرناک جگہوں کو ہموار کرنے میں مصروف ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال صفائی کیکام میں این،ایچ،اے, سی،اینڈ،ڈبلیو اور لوکل گورنمنٹ حصہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو /تورکہوبحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔اس کے علاوہ مستوج یارخون روڈ بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی نے اس کام کی نگرانی کی۔