باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر عشر وزکواۃ اور سماجی بہبود انورزیب خان نے کہا ہے کہ پسماندہ اور محروم طبقے کو اُٹھاناموجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ضم شدہ اضلاع میں بیوہ ونادارخواتین، خصوصی افراد اور یتیموں کے فلاح وبہبود کیلئے مختلف سکیمیں شروع کی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں محکمہ سماجی بہبود اور جبران ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بیوہ اور نادار خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عجم خان آفریدی، جبران فاونڈیشن کے سربراہ نیک رحمن، بیوہ خواتین، خصوصی افراد، اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں 25بیوہ اور نادار خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انورزیب خان نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں 1015سلائی مشینیں تقسیم کی جائیگی تاکہ بیوہ اور نادار خواتین،اور خصوصی افراد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر اپنے لئے رزق حلال کماسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے قیادت میں صوبائی حکومت ضم اضلاع کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے اور سلائی مشینوں کی تقسیم اس سلسلے کی ایک کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں پسماندہ اور محروم طبقے کو اُٹھانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر انورزیب خان نے محکمہ زراعت باجوڑ کے زیر اہتمام زیتون شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید، زراعت آفیسر سبحان الدین، زراعت آفیسر عمران الدین، زراعت آفیسر غوث الرحمن اور ڈاکٹر خلیل الرحمٰن بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر منسٹر انور زیب خان نے زیتون کے پودے کا اعلیٰ درخت لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید نے منسٹر انور زیب خان کو ڈیویلپمنٹل سکیموں پر تفصیلی بریفننگ دی۔ وزیر زکواۃ وعشر، اور سوشل ویلفیئر انور زیب خان نے محکمہ زراعت باجوڑ کے ڈائریکٹر محمد سعید، زراعت آفیسر سبحان الدین اور دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ زراعت باجوڑ کے ساتھ ہر قسم کی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اور آخر میں محکمہ زراعت باجوڑ کے کارکردگی کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے