کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اکیس کلومیٹر طویل ٹریک پر 80 بسیں چلیں گی۔پہلے مرحلے میں صبح سات بجے  سرجانی ٹاؤن سے نمائش تک 21 کلو میٹر روٹ پر بسیں چلائی گئیں۔ کرایہ 15 سے 55 روپے رکھا گیا،شہری گرین لائن بس سروس چلنے پر خوش نظر آئے۔ ٹکٹ کے لیے ریچارج ایبل کارڈز بھی دستیاب ہیں۔18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہو کر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے