مری (مانند نیوز ڈیسک) ملکہ کوہسار مری میں برفانی طوفان کے تین روز بعد بھی معمولات زندگی مکمل بحال نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق مری میں پانی و بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی جبکہ موبائل فون سروس بھی متاثر ہے۔ مری میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو ریلیف آپریشن تاحال جاری ہے، علاقے میں پھنسے سیاحوں کی بڑی تعداد کو واپسی کے لیے روانہ کردیا گیا۔ سیاحتی مقام پر اب وہ لوگ موجود ہیں جن کی یا تو گاڑیاں خراب ہیں یا انہیں کسی قسم کے دیگر مسائل کا سامنا ہے تاہم کچھ سیاح اپنی گاڑیاں برف میں چھوڑ کر واپس جاچکے ہیں۔ گذشتہ رات واپڈا کی ٹیمیں بجلی بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف رہیں البتہ صورتحال سنگین ہونے کے باعث کچھ مقامات پر اب بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے