نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کانوشہرہ کے DRCs ممبران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ DRCs ممبران کے غیر جانبدار کرادر کوسراہا۔DRCsمقامی سطح پر انصاف فراہم کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔DPOڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے تھانہ نوشہرہ کینٹ مین نوشہرہ کے چاروں DRCsکے ممبران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ کے دوران DRCs کی کارکردگی اور ممبران کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نےDRCsممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC)خیبر پختونخواء کے پشتون کلچر کا ایک حصہ ہے۔معاشرے میں سے اچھی چال چلن اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے معزز مشران اس کا حصہ ہے۔جنہوں نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم کو زندہ رکھکرعوام کے باہمی تنازعات بلامعاوضہ افہام و تفہیم سے بروقت حل کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے  DRCs ممبران کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہتے ہوتے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔DRCs کی بدولت معاشرے کے غریب عوام کو عدالتوں کے چکر لگوانے کے بجائے مقامی سطح پر فوری انصاف فراہم کیاگیا۔DRCs کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات رونماہونے سے قبل حل کروا دیئے گئے ہیں۔امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لیے کئے جانے والےDRCsکے اقدامات کو عوام کی جانب سے بھی بھر پور تائید حاصل ہے۔اُمید ہے مستقبل میں بھی امن و امان قائم رکھنے میں DRCsممبران اپنا کردار ادا کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے