بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرا م اشفاق خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام ریونیو محمّد سلیم خان، بٹگرام اور تھاکوٹ ٹریفک پولیس اور موٹر وہیکل ایگزامینر کے ساتھ مل کر گاڑیوں میں پریشر ہارن کے خلاف آپریشن کیا۔ گاڑیوں سے متعدد پریشر ہارن ہٹائے گئے جنہیں ضبط کر کے خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ یہ آپریشن صوتی آلودگی کے خاتمے کے حکومتی عزم کے تحت کیا گیا جو کہ باقاعدگی سے جاری رہے گا۔قبل ازین ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد سلیم خان نے آج کرونا ویکسینیشن کیمپ موٹروے ٹول پلازہ اور تھاکوٹ کا دورہ کیا اور مسافر بردار گاڑیوں کی چیکنگ اور کام کا جائزہ لیا.کیمپ میں موجود ھیلتھ سٹاف اور ریونیو کو حاضر پایا اور ان کو روڈ پر احتیاط سے ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی.واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ بٹگرام این سی او سی کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ”نو ویکسین نو انٹری” پر سختی سے عمل کررہی ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو موقع پر ویکسین لگوائی جا چکی ہے۔