سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات، مینگورہ سٹی کے لئے منظور شدہ گریوٹی واٹر اسکیم اور سوات میں تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر گفتگو۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوات سمیت صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت کیلئے بروقت ریلف فراہم کیا جس سے سیاح سوات کے قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے اور مقامی لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اور خصوصاً ضلع سوات قدرتی حسن، سیاحتی اور تاریخی مقامات سے مالا مال ہے بحثیت وزیر اعلیٰ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرانے سمیت یکساں ترقیاتی دینے اور ضروری سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے پر عوام آپ کے شکر گزار ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی خصوصی نشست میں حلقہ پی کے پانچ سمیت سوات کی مجموعی صورتحال،مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی سکیم،صحت اور تعلیم کے دیگر منصوبوں کے ترقیاتی امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سرمائی سیاحت کے دوران ضلع سوات میں سیاحوں کی سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔