سوات (مانند نیوز ڈیسک) ایف سی لائنز سوات میں بھرتیاں شروع۔شفاف بھرتیوں کیلئے تمام تر انتظامات مکمل۔ 7سے13جنوری تک سلسلہ جاری رہے گا۔ہزاروں امیدواروں کی ایپلائی۔امیدواران کے مختلف امتحانات و مراحل۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔جسمانی جانچ کے علاوہ دوڑ اور پرچہ جات۔ڈی او ایف سی عبدالعلیم کی ازخود نگرانی۔امیدواراان کی میڈیاکے ساتھ بات چیت اور سوال و جواب۔ بھرتی کے نظام پر مکمل اطمینان اور خوشی کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق ایف سی لائنزسوات میں بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ سلسلہ 7جنوری سے 13جنوری تک جاری رہے گا جس میں مختلف اقوام اور قبائل سے امیدوار شریک ہوئے۔ان قبائل میں سواتی رانیزئی، سواتی سوات، شانگلہ سواتی،دیرتاجک، دیر ملیزئی، دیر کوہستانی اور دیر بردک شامل ہیں جن کیلئے کم سے کم تعلیمی قابلیت میٹرک اور عمر18سے 25سال تک ہونا لازمی ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈی او ایف سی عبدالعلیم نے کہا کہ بھرتیوں کے دوران تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کی ناانصافی نہ ہو۔مکمل میرٹ پر بھرتیوں کیلئے ہر قسم انتظامات کئے گئے ہیں۔جس دن جس قبیلے کی بھرتی ہو اس دن اس قبیلے کا کوئی بھی جوان وہاں ڈیوٹی پر نہیں ہوگاتاکہ کسی قسم کی سفارش کا ٖغیر شفافیت کا شائبہ نہ ہو۔ہر مرحلے کی ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی ہے تاکہ ہر ایک امیدوار کا ویڈیو ثبوت موجود ہو اور کسی بھی وقت اس کو ثبوت کے طور پر دیکھا جاسکتاہو۔اگر کوئی فیل ہوا ہو اور پھر آنا چاہے یا کسی ایک امیدوار کی جگہ دوسرا امیدوار بیٹھنا چاہے بھی تو نہیں بیٹھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ پرچہ جات شروع ہونے کے عین وقت پرچہ آنلائن مل جاتاہے اور اپنی نگرانی میں اسکو پرنٹ کرکے امیدواروں کے ہاتھوں تھمایاجاتاہے۔پرچہ کا نتیجہ اسی روز نکالا جاتاہے اور اگر کسی کو نتیجہ پر اعتراض ہو تو اس کا پرچہ نکال کراس کو دکھایا جاتاہے لیکن ابھی تک کسی بھی پرچہ میں کوئی غلطی نہیں نکلی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایف سی کمانڈنٹ صلاح الدین محسود کی طرف سے سختی سے ہدایات ہیں کہ مکمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ عوام الناس اور امیدوار افواہوں پر بلکل کان نہ دھریں۔یہ بات دعوے کے ساتھ کہتے ہیں کہ مکمل شفافیت اور میرٹ کے ساتھ بھرتیاں ہورہی ہیں۔اگر کسی کو کسی نے کوئی آسرا دلایا ہو تو وہ ہمیں آکر بتائیں۔ اگر کسی میں اپنی قابلیت ہو تو وہ اپنے بل بوتے پر بھرتی ہوسکتاہے اور اگر کسی میں اپنی قابلیت نہ ہو تو وہ کسی بھی طرح سفارش یا کسی بھی چور راستے سے ہر گز داخل نہیں ہوسکتا۔اس موقع پر ایف سی اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ بھرتیوں کا سلسلہ مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے۔ہر ایک مرحلہ مکمل صاف، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہورہاہے جس میں کسی قسم کی سفارش کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی او ایف سی کی طرف سے سخت ہدایات ہیں کہ ذاتی پسند و ناپسند اور ذاتی ہمدردیوں کو بالائے طاق رکھ کر اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر سرانجام دیں۔کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔اس موقع پر امیدواروں نے اپنا مؤقف ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھرتیوں کا نظام و انتظام اور سلسلہ انتہائی شفاف اور میرٹ پر ہے۔کسی کے ساتھ بھی کوئی ناانصافی نہیں ہورہی جبکہ ڈیوٹی پر مامور ایف سی کے جواان بھی انتہائی جاں فشانی اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی نبھارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے