اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 10 کروڑ افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز کا ہدف حاصل کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ویکسینیشن مہم میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا تاہم ہمیں ویکسین لگانے کی رفتار میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ویکسین سے متعلق انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگوں نے کم از کم ایک خوراک حاصل کر لی جبکہ ساڑھے 7 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور ہمیں ویکسی نیشن کی رفتار کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے