لاہور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ صحت پنجاب نے موسمی فلو انفلوئنزا سے بچا ؤکی ویکسین لگانا کا آغاز کر دیا۔سیکرٹری صحت پنجاب نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 25 ہزار ہیلتھ ورکرز کو انفلوئنزا سے بچاو کی ویکسین لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بزرگ افراد انفلوئنزا سے بچاؤکی ویکسین ضرور لگوائیں۔