نوشہرہ (مانند نیوز ڈسیک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کا شیر زمین صدر انجمن تاجران کی سربراہی میں انجمن تاجران کے وفد کیساتھ ملاقات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے وفد کیساتھ تعارفی ملاقات کی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے حال ہی میں وفات پانے والے مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے صدر قاضی ضیاء الحق مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دُعا کی۔وفد میں راجہ سعید، محمد ندیم، قاضی عثمان الحق، محمد عارف خان اور دیگر اراکین شامل تھے ڈی پی او نوشہرہ نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور پولیس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے پرمرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کی تعریف کی۔شیر زمین خان نے پولیس کیساتھ تمام تر تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح مستقبل میں امن اور باہمی بھائی چارے کی فضا اسی طرح برقراررہی گی۔