واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکہ میں وبائی امراض کے اعلیٰ ترین ماہر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں، کورونا وائرس کا ویریئنٹ اومیکرون ہر شخص تک پہنچے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر اور ماہر وبائی امراض انتھونی فاؤچی نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اومیکرون ویریئنٹ منتقلی کی غیر معمولی صلاحیت کے ساتھ ہر شخص تک پہنچے گا۔امریکی سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا اس وائرس کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کیونکہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس میں نیا ویرینٹ بننے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ممکنہ طور پر اومیکرون میں اتار چڑھا ؤکے ساتھ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گا تاہم امید ہے آبادی میں اس کے خلاف تحفظ ممکن ہو گا اور ادویات بھی موجود ہوں گی تاکہ اگر کسی پر وائرس کے اثرات آ بھی جائیں اور وہ شدید خطرے سے دوچار ہو تو علاج کرنا بھی آسان ہو۔ماہر وبائی امراض نے کہا کہ شاید اب ہم اس مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جہاں عالمی وبا کے حوالے سے ہم تبدیلی کے دہانے پر خود کو کھڑا پائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے