پبی (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرنوشہرہ میر رضاء اوزگن کی زیر نگرانی تحصیل جہانگیرہ کے علاقے نڑئی میں  کھلی کچہری منعقد ہو ئی جس میں علاقہ عوام منتخب ناظمین اور کونسلرزنے شرکت کرکے اپنے مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء  اوزگن اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہورکی موجودگی میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیاکھلی کچہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہور، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شبیر خان, اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا, ٹی ایم او جہانگیرہ عادل حسین, محکمہ تعلیم کے افسران, لوکل گورنمنٹ اور پولیس کے نمائندے, تحصیلداران، ماتحت محکموں کے افسران,ریونیو سٹاف اور علاقہ مشران, منتخب ناظمین اور نمائندوں اورعلاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کھلی کچہری میں علاقہ عوام نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ زیادہ تر مسائل صفائی, بجلی گیس لوڈشیڈنگ, شناختی کارڈ کے مسائل,صفائی کے مسائل, نوجوانوں کیلئے کھیل کود کے میدان اور منشیات سے متعلق مسائل۔تھے ڈپٹی کمشنر نے تمام ماتحت محکموں کے افسران کو شکایات کے فوری  حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کا کہنا تھا کہ  صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو بالکل ختم کیاجارہا ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر نوشہرہ کی تحصیلوں میں کھلی کچہریوں اور ریونیو درباروں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔اس موقع پرمقامی عمائدین اور شرکاء  نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے