پبی (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں نے ایک تقریب جسٹس فار ویمن کا اہتمام کیا۔ تقریب خیبرپختونخوا خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی 2017 کے انصاف کے لیے خواتین کے حصے کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ محترمہ روبینہ ناز ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ اینڈ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز پشاور کے معزز وکلاء نے اجلاس میں شرکت کی ڈاکٹر رفعت سردار چیئرپرسن خیبرپختونخوا برائے وقار نسواں نے تقریب کے مہمانوں کا باقاعدہ استقبال کیا اور خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کے کردار اور افعال پر روشنی ڈالی۔ اور خیبرپختونخوا کمیشن برا ے وقارِ نسواں کے موجودہ سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں، اور اب تک کامیابیوں کی کہانیوں کا تفصیل سے ذکر کیامحترمہ روبینہ ناز ایڈووکیٹ، رکن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے قومی کمیشن اور خیبرپختونخوا کمیشن کے کردار اور دونوں کے درمیان باہمی تعلقات اور ان کے متعلقہ مینڈیٹ کی وضاحت کی سعد اللہ شاہ ایڈووکیٹ، نائب صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے زور دیا کہ سرکاری محکموں کو چاہیے کہ وہ نوجوان خواتین وکلاء کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں قانونی مشیر کے طور پر تعیینات کریں تاکہ موجودہ نظام میں ان کے کردار اور نمائندگی کو بڑھایا جا سکے ہائی کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ سعد اللہ مروت نے کہا کہ صرف خواتین وکلائکو ہی نہیں بلکہ دیگر خواتین کلاینٹس کو بھی عدالتوں کے احاطے میں ساختی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں اجمل خان ایڈووکیٹ نے نوجوان خواتین وکلاء کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں عدالتوں اور ان کے متعلقہ چیمبرز تک محفوظ رسائی فراہم کرنی چاہیے دیگر نوجوان وکلاء نے اس بات پر زور دیا کہ جوڈیشل اکیڈمی کے ذریعے نوجوان وکلاء کی استعداد کار بڑھانے کے پروگرام ہونے چاہئیں جس سے ان کی صلاحیتوں اور علم میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے عدالتوں میں خواتین مدعیان کے لیے ون ونڈو آپریشن کی تجویز بھی دی تمام شرکاء نے خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کے کردار خصوصاً خواتین کے انصاف کے لیے چیئرپرسن کی دیانتدارانہ کوششوں کو سراہا اور خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک اور تشدد کے خاتمے کے لیے خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کے ساتھ کام کرنے، اور ایک سستی قانونی نظام کی موجودگی کے ساتھ مساوی قوانین اور پالیسیوں کو بھی یقینی بنانے کیلئے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا چیئرپرسن خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کی طرف سیمیٹنگ کے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا