نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ محمد عمر خان نے کہا ہے کہ تھانہ جات کی سطح پرکھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی، اس کا فوری حل اور پولیس کا عوام کیساتھ کوارڈینیشن کو فروغ دینا ہے۔عوامی تعاون کی بدولت سماج سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معظم جاہ انصاری انسپکٹر جنرل آف پولیس کے وژن کے مطابق  ریجنل پولیس افیسر یاسین فاروق کے ہدایات پر عوام رابطہ مہم کے تحت تھانہ مصری بانڈہ میں منعقدہ کھلی کچہری کسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرارشد احمد DSPاکوڑہ،رامین خانSHOمصری بانڈہ سمیت PLC ممبران،منتخب عوامی نمائندوں،علاقہ مشران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔علاقہ مشران اور عوام  نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کو علاقے میں درپیش مختلف عوامی،سماجی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے شرکاء کا  پولیس کیساتھ تعاون اور جرائم کی نشاندہی پرشکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس عوام کی جان ومال کے حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔جرائم کے سدباب کے لیے عوام کے تعاون سے ایک جامع لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کررہی ہے۔معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار اد اکرنا ہوگا۔ تھانہ جات میں بزرگ شہریوں اور غریب عوام کیساتھ عزت اور احترام سے پیش آکر بروقت دادرسی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جس کو کوئی مسلہ ہو بلا جھجھک آکر بیان کر سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر عوام نے نوشہرہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کیساتھ ہر فورم پر اپنے بھر پور تعاون کے عزم کااظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے