اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کراچی سے اسلام آباد آنے والی گرین لائن ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے میں مسافر محفوظ رہے۔ ٹرین کو دو گھنٹوں بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔کراچی سے اسلام آباد آنے والی گرین لائن ایکسپریس پڈعیدن اور بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن کے درمیان حادثے کا شکار ہوگئی۔ پاور وین سمیت ٹرین کی دو بوگیاں دو کلومیٹر تک پٹری سے اترگئیں۔ ڈرائیور نے مہارت سے ٹرین کو روک کر بڑے حادثے سے بچالیا جبکہ مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔ کراچی سے جیکب آباد جانیوالی سکھر ایکسپریس کو کوٹ لالو اور پشاور جانیوالی خیبر میل کو پڈعیدن اسٹیشن پر روک دیا گیا۔حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور گرین لائن کی دو بوگیوں کو علیحدہ کر کے ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے