پاراچنار(مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کرم پریس کلب پاراچنار کے نو منتخب صدر علی افضل افضال اور دیگر کابینہ کو مبارک باد دی ہے اور حلف برادری کے لیے پاراچنار آنے کی دعوت قبول کرلی ہے صوبائی وزیر بیرسٹر محمد علی سیف نے کرم پریس کلب پاراچنار کے نو منتخب صدر علی افضل افضال کو فون کرکے دوبارہ انتخاب پر صدر اور کابینہ کو مبارکباد دی اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صحافی قبائلی اضلاع اور علاقے کے مسائل بہتر طریقے سے اجاگر کررہے ہیں اور صحافیوں کے مسائل کا حل ان کے ترجیحات میں شامل ہیں علی افضل افضال نے صوبائی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا اور حلف برادری کے لیے پاراچنار آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہا کہ وہ اولین فرصت میں حلف برادری کے تقریب میں شرکت کریں گے