نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کے سیاسی،سماجی و مذہبی حلقوں نے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کو انتظامی، مالی بحرانوں سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہے کہ ہسپتال کے مقاصدکو فوت ہونے سے بچانے کیلئے حکومت بورڈ آف گورنرکے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کیلئے مقامی افراد کے چناو پر غور کریں اس سلسلے میں نوشہرہ خدمت خلق ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر استراج خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد ولید اختر، اور سماجی کارکن ابو احمد نے کہا ہے کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں گذشتہ کئی سالوں سے مالی، انتظامی اور دیگر بحرانوں نے سر اٹھا رکھا ہے اور بار بار بورڈ آف گورنر کے ممبران و چیئرمین تبدیل کئے تاتے رہے لیکن عوام ہسپتال سے مستفید ہونے کی بجائے رل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ھم خیبر پختونخواہ حکومت، محکہ صحت اور بلخصوص وزیر دفاع پرویز خان خٹک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنی زاتی دلچسپی لیکر بورڈ آف گورنر کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی میں یہ خیال رکھے کہ وہ لوکل ہو کیوں کہ نوشہرہ کے لوکل بورڈ ممبران و چیئرمین نوشہرہ کے عوام اور قاضی میڈیکل کمپلیکس کے مسائل کے حل میں کارآمد ثابت ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے