الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ جماعت اسلامی یوتھ کے سابقہ صدر میاں طفیل محمد کو جماعت اسلامی نے تحصیل میئر الپوری کیلئے ٹکٹ جاری کردیا۔یوتھ کی جانب سے بھرپور اعتماد کی یقین دہانی۔ٹکٹ جاری ہونے کے بعد جماعت اسلامی تحصیل الپوری کیلئے میئرنامزد امیدوار میاں طفیل محمد نے کہا کہ اگر عوام نے اعتماد کیا تو شفافیت اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی،تحصیل الپوری میں میئر کے زیرانتظام تمام اداروں میں عوامی خدمات ان کی دہلیز پر حل کئے جائینگے،بالائی علاقوں کو کچی سڑکوں کے بجائے بلیک ٹاپ رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ٹھیکیداری نظام میں رنگ و دیگر خردبرد کا خاتمہ کرکے شفافیت پر کام کیا جائے گا۔میاں طفیل محمد نے مزید کہا کہ اس وقت پوری تحصیل کی بیشتر آبادی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور اس کی وجہ یہاں منتخب نمائندوں کی اس علاقے کو مسلسل نظرانداز کرنا ہے جو ان نمائندوں کیلئے باعث شرم اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سہولیات کی فراہمی کیلئے اگر عوام کی محبت سے منتخب ہو اتو میئر کی زیرانتظام تمام یونین کونسلوں،علاقوں کو یکساں فراہم کیا جائے گا۔ نامزد امیدوار میاں طفیل محمدنے تحصیل میئر الپوری کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے ٹکٹ جاری کرنے اور ان پر اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شانگلہ کے عوام سے اپنے حقیقی نمائندہ منتخب کرنے پر زور دیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے