پبی (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے امیر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی،مذہبی پارٹیوں سے بات ہوگئی ہے اور قائدین نے اس اہم آل پارٹیز کانفرنس جو کہ آج 17جنوری 2022اسلام آباد میں ہورہی ہے شرکت کی حامی بھر لی ہے،مولانا حقانی نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت کو قیام کے سلسلے میں سیاسی،سفارتی،انتظامی اور مالی مشکلات درپیش ہیں۔عالم اسلام بالخصوص ا سلامیان پاکستان کے لئے افغان حکومت کی تائید، حمایت اور تعاون کا طریق کار اوراس کے لئے عملی اقدام قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو اس شدید سردی کے موسم میں معاشی مشکلات سے نکالنا بھی انسانی حقوق کا تقاضاہے، یہ کانفرنس ان شاء اللہ افغانستان کی بہتری اور استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ مولانا سمیع الحق شہید کی افغانستان کے حوالے سے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں،انہوں نے ہمیشہ افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ، قیام امن کی کوشش کی ہے۔