ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) اورکزئی محکمہ فارسٹ کا غیر قانونی لکڑیاں لے  جانے والے گاڑیوں سمیت سمگلر گرفتار،فارسٹ ایکٹ 2002 کے  تحت چالان وبھاری جرمانہ عائد اس حوالے سے انچارج پیٹرول سکواڈ ڈسٹرکٹ اورکزئی  اعتبار علی نے تفصیلات  بتاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ  ڈی ایف او ضلع اورکزئی نعمان خان وزیر اور ایس ڈی ایف او شیر امان اللہ کی ہدایات پر مخبر کی خفیہ اطلاع پر  بلاک آفیسر انچارج فارسٹ پیٹرول سکواڈ  اعتبار علی اپنے ٹیم کے ہمراہ ایک ہی رات میں دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران ایک گاڑی سمانہ جبکہ دوسری گاڑی پاس حیلہ چیک پوسٹ  کی  ناکہ بندی کے دوران غیر قانونی لکڑیوں کو سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئیں جن سے  غیر قانونی لکڑیاں  قبضے میں لیکر  سمگلروں کو گرفتارکر لیا گیا جنکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فارسٹ ایکٹ 2002  کے تحت چالان کر کے بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئیں۔اس حوالے سے بلاک آفیسر اعتبار کا مزید کہناتھاکہ ضلع اورکزئی میں  کسی کو جنگلات کی کٹائی اور غیر قانون طور پر لکڑیوں کی ترسیل کی ہر گز  اجازت  نہیں دی جائیگی چونکہ جنگلات قومی سرمایہ ہے۔اسکی حفاظت ہر  شہری پر فرض ہے۔انہوں نے  کہاکہ اس غیر قانون اقدامات کی تدارک کے لئے ضلع اورکزئی میں جگہ جگہ ناکہ بندیوں لگاکر  فارسٹ ڈیپارٹمنٹ  اہلکاران کو تعینات کیاگیا ہے۔جو دن رات متحرک ہوکر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے واضع کیاکہ اس غیر قانونی دھندے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے