پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پہلی بار پارلیمان میں زراعت کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اس سال ملک میں پیداوری حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے جو کسانوں کے لئے سودمند ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےتور ڈھیر صوابی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں جس سے ہماری معیشت پر بھی اثر پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومتی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کئےجا رہے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پہلی بار پارلیمان میں زراعت کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اس سال ملک میں پیداوری حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے جو کسانوں کے لئے سودمند ثابت ہوگا۔تور ڈھیر صوابی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں جس سے ہماری معیشت پر بھی اثر پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومتی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کئےجا رہے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام ، صحت کارڈ ، کسان کارڈ اور نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی جیسے عوامی و فلاحی منصوبے شروع کر کے تاریخی کارنامہ۔سر انجام دیا ہے۔ صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جس کی ترقی سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام ، صحت کارڈ ، کسان کارڈ اور نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی جیسے عوامی و فلاحی منصوبے شروع کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جس کی ترقی سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دور میں صوابی کی تعمیر و ترقی کیلئے جتنے منصوبے شروع کیے ہیں ان سب کو عوامی مشاورت سے بروقت مکمل کریں گے تاکہ ان کے مثبت اثرات عام آدمی کی ذندگی پر مرتب ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے