الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری،سڑکوں کی صفائی کیلئے مشینری الرٹ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمن نے تمام حکام  کو برفباری کے دوران الرٹ رہنے اور بروقت امدادی کاروائیاں کرنے کے ہدایات جاری کردئے ہیں جبکہ شانگلہ ٹاپ،یخ تنگی ٹاپ،اولندر،چکیسرکنڈؤ سمیت دیگر رابطہ سڑکوں پر برفباری کے دوران بغیر چین گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے سیاحوں کو اگاہ رکھنے اور ان کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔شانگلہ کے صدر مقام الپوری،لیلونئی،کوٹکے،بازارکوٹ،یخ تنگے،اولندر سمیت دیگر بالائی علاقوں میں پیر دوپہر کو بارش کے بعد ہلکی برفباری شروع ہوئی جبکہ میدانی علاقوں چکیسر،بشام،پورن،مارتونگ ودیگر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے شانگلہ اور دیگر بالائی پہاڑی علاقوں پر برفباری کا یہ سلسلہ جمعرات کے صبح تک جاری رہنے کی پیشن گوئی ہے اور پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے