کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) سیٹزن پورٹل پر درج شکایتوں کے ازالہ کیلئے سیکرٹری آر ٹی اے کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے پشاور اور بنوں روڈ پر روڈ چیکنگ کی۔ سرکاری مقررہ کرایوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف موقع پر کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو زائد کرایہ واپس کیا گیا۔علاوہ ازیں ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ مسافروں کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کریں اور اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں۔اسی طرح انہوں نے ویکسینیشن کارڈ اور سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے۔