اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے خواب کی تعبیر کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے اپوزیشن کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں،پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، آئینی ترمیم کیلئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جنوبی پنجاب صوبہ کے خواب کی تعبیر کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب صوبے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، جنوبی پنجاب کیلئے الگ انتظامی ڈھانچہ، بجٹ، ملازمتیں رکھی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے