تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) 24 جنوری 2022 سے ضلع مردان میں شُروع ہونے والے انسداد پولیوں مُہم کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران ایم۔پی۔اے افتخارعلی مشوانی نے تمام والدین پر زور دیا کہ اپنے 05 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور منفی پراپگنڈے پر کان نہ دھرئے اپنے بچوں کی صحت اورروشن مستقبل کے لیے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ پولیو سے پانچ سال کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں اس سے بچے عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلا کر اس موذی وائرس کو پھیلانے سے بچایا جاسکتا ہے۔بار بار پولیو قطرے پلانے سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک پولیو فری ہو چکے ہیں۔انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہمارا قومی فریضہ ہے۔