کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا فنانس ڈیپارٹمنٹ اورڈائریکٹر ٹریژی اینڈ اکاؤنٹس کے زیراہتمام کوہاٹ میں سالانہ سپنس اکاؤنٹس میٹنگ منعقدہوا جسکی صدارت ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس کوہاٹ فضل نور اورڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرپیر سید مجاہد حسین شاہ نے کی۔اجلاس میں صوبہ بھر کے اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران شریک ہوئے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے احمد بصیر،وقاص درانی،شریف خان،زاہد بشیر،محمد رحمان اورمہرعلی خان بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں فیڈرل،پراونشل اورڈسٹرکٹ لیول بجٹ،گورنمنٹ پیمنٹ اینڈریٹس ایکسچنج،نیگیٹیو بیلنسز اورپبلک اکاؤنٹس ہیڈ پرتفصیلی روشنی ڈالی گئی اوراسی حوالے سے پائی جانے والی کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی۔ ڈی سی اے کوہاٹ فضل نورنے اپنے خطاب میں کہا کہ سسٹم کی بہتری کیلئے ایسی نشستوں کاانعقاد ضروری ہوتاہے مگردورجدید کی ٹیکنالوجی کاتقاضا ہے کہ پیپرسسٹم کے بجائے ہم ٹیکنالوجی سسٹم کو اپنا ئیں اوراپنی کارکردگی کوفوری طورپر شیئر کرسکیں جس میں غلطیوں کااحتمال کم ہوتاہے مگر شرط یہ ہے کہ کام میں فرض شناسی اوردیانتداری کاعنصرنمایا ں ہو۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کوانکا رپوریٹ کرنا لازمی امرہے اورایس این 35 سسٹم کوچلانااہمیت کاحامل ہے کیونکہ اکاؤنٹس آفس کی بہتر کارکردگی دیگر اداروں کیلئے ایک مثال ہوتی ہے۔اسسٹنٹ کاؤنٹس آفیسر کوہاٹ محمدارشادخان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔