سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے صرافہ بازار مینگورہ اور برکلے سیدوشریف میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کو متحرک کیا جائے اور پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی مانند ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات بھر میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں اور عوام کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن عامہ کی فضا بہتر بنانے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے