نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر کر دیا یہ مہم 24جنوری سے 28جنوری تک جاری  رہے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 24جنوری سے شروع ہونیوالے پولیو  کے خاتمے کی قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر یونیسیف نوشہرہ کی ضلعی نمائندہ میڈم مہناز,این سٹاف ڈاکٹر کفایت اللہ خان, ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر یاسر, ڈی ایس پی نوشہرہ پولیس محمد توحید خان اور اے اسے سی پبی محمد شفیق خان بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ نوشہرہ میں 24جنوری سے شروع ہونیوالے انسدا پولیو  کے خاتمے کی قومی مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک کے کل  256083 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 291 ایریا انچارجز کی سربراہی میں 1253ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں, جبکہ پولیو ٹیمز کی سیکورٹی کیلئے1113  پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے