ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد مغیث ثنا ء اللہ کی زیر صدارت تحصیل غازی میں رینے والے قلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل سننے کے لیے چرچ میں خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. جس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہمومن رائیٹس)، اسسٹنٹ کمشنر ہری پور اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی کھل کچہری میں چرچ کی سیکورٹی، قبرستان کے لئے زمین اور ڈومیسائل کے اجراء سے مسائل زیر بحث آئے۔ڈپٹی کمشنر ہری پور نے تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر تمام تر مسائل کے حل کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود اس کی نگرانی کریں گے۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت پولیو مہم جو کہ 24 تا 27 جنوری 2022 افغان مہاجرین کیمپ میں منعقد ہو رہی ہے سے متعلق اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور، ورلڈہیلتھ آفیسر اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی.شرکاء میٹنگ کو افغان مہاجرین کیمپین واقع الدو قاضی پور تحصیل غازی میں ہونے والی پولیو مہم کے بارے میں پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.ڈپٹی کمشنر ہری پور نے متعلقہ افسران کو پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں. بعد ازاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا.