پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید کے ساتھ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ایم این اے ساجد حسین طوری کی 11 کور پشاور میں ملاقات کی جس میں قبائلی اضلاع میں امن امان، ترقیاتی کام اور باقی مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ڈسٹرکٹ کرم میں امن امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔پیواڑ اور گیدو کے مسلے پر بھی بات کی گئی جسمیں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جائے گا۔ اور مسلے کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ڈسٹرکٹ کرم میں زمینی تنازعات اور باقی چھوٹے چھوٹے مسلوں کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے خلاف بلا تفریق کروائی کا مطالبہ اور مشران سے ایسے مسلوں کو افہام تفہیم اور زمینی مسلوں کو کاغذات مال کے زریعے حل کرنے پر زور دیا۔اس کے علاوہ قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی بات چیت ہوئی۔ جسمیں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد پورا کرنے پر زور دیا گیا۔ایم این اے ساجد طوری نے قبائلی اضلاع کے ساتھ کئے گئے وعدے ابھی تک پورا نہ ہونے پر بھی تفصیلی بات کی۔ضم اضلاع کو NFC ایوارڈ کی مد میں فنڈ نہ دینے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سابقہ فاٹا کے سٹوڈنٹس کے ساتھ حکومت کے کئے گئے وعدے پورا نہ کرنا اور کوٹہ سسٹم سے مکر جانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ڈسٹرکٹ کرم خاص کر پاراچنار ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپ گریڈیشن، میڈیکل کالج اور ٹراما سینٹر کی ساتھ صحت سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ بہت جلد ہی تمام ضم شدہ اضلاع کے پارلمنٹیرینز کے ساتھ کور کمانڈر ملاقات کرکے ضم اضلاع کے مسائل پر بات چیت ہوگی۔