ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو میں بارشوں کی تسلسل،کاروباری زندگی بری طرح متاثر، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔مہنگائی میں اضافہ،کچے مکانات اور سکول ٹپکنے لگے شہریوں کو بدترین مشکلات کا سامنا،والدین پریشان بیماریوں میں اضافہ، انتظامیہ سے سکولوں کی چھٹیاں کرانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ہنگو میں بھی بارشوں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہیں اور شہر بھر میں کاروباری زندگی بری طرح متاثر رہی جمع ہونے سے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے،بازار اور گلی کوچوں میں سخت کیچڑ بنے ہیں جس سے پیدل چلنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب کاروبار خراب ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں زبر دست اضافہ پیدا ہو گیا ہے۔کچے مکانات ٹپکتے ہیں بعض سکول بھی ٹپک رہے ہیں والدین نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم کی وجہ سے بیماریوں اضافہ ہو چکا ہے لہذا سکولوں کی چھٹیاں کرادی جائے۔