تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل تخت بھائی کے علاقہ اسٹیشن کورونہ ہاتھیان میں نامعلوم وجوہات کی بناپر نامعلوم ملزمان نے بازار میں دو خواتین ماں اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ریسکیوں ٹیم نے لاشوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال لوند خوڑ منتقل کردیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہچ کر تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ مسکین آباد اسٹیشن کورونہ لوند خوڑ میں مستورات کے تنازعہ پر ماں اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقتولین خواتین میں شامل جان بحق ہونے والی ماں اور بیٹی ہے۔آج ماں اوربیٹی دونوں بازار میں جارہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے موقع پاکر فائرنگ کھول دی جس سے ماں اور بیٹی دونوں جان بحق ہوگئی ہیں۔ریسکیو کی ٹیم نے دونوں لاشوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال لوند خوڑ منتقل کردیا گیا تا ہم لوند خوڑ پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے