سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ نشے سے پاک معاشرہ ہمارا ہدف ہے،نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا باعزت شہری بنانا اولین ترجیح ہے، منشیات ایک لعنت ہے اس کے روک تھام میں ہم سب کواپناکردار ادا کرنا ہوگا، حکومت نے منشیات کے روک تھام کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھا رکھے ہیں سوات میں احساس رہیب سنٹر کا قیام خوش آئند اقدام ہے تمام مخیر لوگوں کو اس سلسلے میں اپنا کرد ار ادا کرتے ہوئے ان جیسے سنٹروں کی بھر پور مالی اعانت کرنی چاہئے، وہ احساس رہیب سنٹر کے دورے کے موقع پر انتظامیہ اور وہاں پر داخل نشے کے عادی مریضوں سے بات چیت کررہے تھے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان یوسفزئی نے رہیب سنٹر کے انتظامیہ کو اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ نشے کے عادی مریضوں سے بھی ملے اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے ان سے دریافت کیا اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کوہماری توجہ کی ضرورت ہے، ہمارے ارد گرد ماحول میں اس طرح کے لوگوں پر کڑی نظر رکھنی چاہئے اور جو بھی اس لت کا شکار ہوئے ہیں ان کو رہیب سنٹر لا کر اُن کو معاشرے کا ایک مفید شہری بنایا جا سکتا ہے حکومت اس طرح فلاحی سنٹر اور فلاحی تنظیموں کی تعاون اور معاونت جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ نشے سے پاک معاشرہ ہمارا ہدف ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے