الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ موتہ خان فیض آباد لینڈ سلائیڈنگ حادثے میں جان بحق افراد کی تعداد3ہوگئی جبکہ ایک بچے سمیت تین خواتین زخمی۔ملبے دبے تین افراد کی تلاش جاری جسمیں دو بچے بھی شامل ہیں۔24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ملبے دبے تین افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو شانگلہ کی ٹیموں کی مدد کیلئے سوات اور کوہستان کے ریسکیو جوان اپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود،ضلعی انتظامیہ،محکمہ پولیس اور پی ڈی ایم اے کے اہلکار جاری ریسکیو اپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔جان بحق دو بچوں کو جمعے کی رات سُپردخاک کردیا گیاجبکہ متاثرہ گھر کے سربراہ خورشید علی خان کو ہفتے کے روز ملبے سے نکال کر سُپردخاک کردیا گیا۔شدید بارش اور سردی کے باوجود جوان مقامی افراد کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے نواحی موتہ خان فیض آباد میں جمعے کی سہ پہر خورشید علی خان نامی شخص کے گھر سلائیڈ سے ان کا تین منزلہ گھر ملبے تلے دب گیاجسکے فوری بعد شانگلہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئیریسکیو کی مدد سے گھر کے کچن میں دبے دو خواتین جسمیں خورشید علی کی بیواہ،بیٹی اور بہو اور ایک کمسن پوتا کو زخمی حالات میں نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری منتقل کردیا گیا جہاں سے انھیں سیدو شریف سوات بھیجا گیا جہاں ان کی حالات خطرے سے باہر بتائی جارہی ہیں۔ملبے دبے خورشید علی خان ان کے ساتھ ہجرے میں بیٹھے عبدالکلام اور اسکے دو کمسن پوتے ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے خورشید علی کو ہفتے کے سہ پہر نکالا گیا جبکہ ملبے دبے عبدالکلام اور دو کمسن بچوں کی تلاش جاری ہیں۔الپوری بشام مین ہائی وے اسی مقام پر جمعے کے سہ پہر سے مکمل طور پر بند ہے جسکی وجہ سے شمالی علاقہ جات سمیت اندرونی شانگلہ جانے والی سینکڑوں گاڑیاں خوازہ خیلہ،شانگلہ ٹاپ اور الپوری کے مقام پر کھڑی ہے۔لواحقین کا احتجاج،غفلت بھرتنے والے محکموں کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ۔پہلے ملبے دبے افراد کو نکالنے اور بعد میں سڑک کھولنے کیلئے بھرپور احتجاج۔جائے وقوعہ پر لیگی رہنماء انجینئر امیرمقام،محمد رشاد،حکمراں جماعت کے وقاراحمد خان، عوامی نیشنل پارٹی کے متوکل خان پہنچ گئے رات گئے تک موجود تھے۔ڈاکٹر افسرالملک،حاجی سدید الرحمان،حاجی عبدالمنیم،لیاقت یوسف زئی سمیت مختلف سیاسی و سماجی لوگوں کا متاثرہ علاقہ کا دورہ،متاثرین سے اظہار یکجہتی،واقعے پر اظہار افسوس قیمتی جانوں کا کوئی نیمول بدل نہیں۔واقعے میں جان بحق افراد کی نماز جنازوں میں شرکت۔سوشل میڈیا پر واقعہ پر سخت اظہار افسوس پورے شانگلہ میں سوگ کا عالم۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے