ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) گلیات میں موسم سرما کی برفباری کا آٹھواں سلسلہ بروز ہفتہ شروع ہو گیا جس میں علی الصبح سے ہی برفباری نے شدت اختیار کر لی دن بھر برفبارہ کا سلسلہ جاری رہا اور سطح دو فٹ ہو گئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں شدید کمی واقع ہوئی اور نقطہ انجماد تک جا پہنچا تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیاگلی ایوبیہ ٹھنڈیانی میں برف باری کا آٹھواں سپیل جاری ہے جس کے تحت دو فٹ تک برف پڑھ چکی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہیوی مشنری سڑکوں پر عملہ کے ہمراہ کام میں مصروف عمل ہے دوران برف بھی سڑکوں ہر صفائی کا کام جاری رہے گا سیاح اور مقامی افراد کی سہولت کے پیش نظر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایمرجنسی ڈسڑکٹ کنٹرول روم بنایا ہے جس سے مدد و رہنمائی کیلئے رابطہ نمبر بھی دیا گیا ہے جب کہ توحید آباد اور کنڈلہ میں سنو سلائیڈنگ کے امکانات بھی موجود ہے، ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا آپریشن 24 گھنٹے جاری رہے گا، ان کا کہنا ہے کہ گلیات کا سفر کرنے والے سیاح اور مقامی افراد کے لئیے گکیات کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور جی ڈی اے ہیلپرز سٹاف موجود ہے جو سیاحوں اور مقامی افراد کی مدد میں پیش پیش ہیں اور انھیں راستوں کے متعلق معلومات فراہم کر رہا ہے