کرم (مانند نیوز ڈیسک) مقامی انتظامیہ کی بڑی سطح پر محکمانہ تبادلوں کے پیش نظر ضلع کرم کے نۓ  ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک نے چارج سنبھال لیا ہے اور باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل ان کے پیش رو ڈاکٹر آفاق وزیر تھے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جناب واصل خان خٹک کا تبادلہ ضلع کرم کو ہوا جہاں بحثیت ڈپٹی کمشنر کرم انہوں نے پاڑہ چنار آکر  چارج سنبھال لیا اور اپنے دفتر میں باقاعدہ  کام شروع کر دیا ہے۔موصوف  پروینشنل منجمنٹ سروسز کے  سینئر آفیسر ہیں۔ اس سے قبل وہ صوبہ خیبر پختون خوا میں مختلف انتظامی عہدوں پر اپنے فرائض سر  انجام دے چکے ہیں۔ وہ  سنٹرل کرم میں بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رہ چکے  ہیں اور قباٸیلی امور کا خاص تجربہ رکھتے ہیں۔ بحثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سنٹرل کرم انہوں نے متاثرہ علاقوں کی دوبارہ آبادکاری اور وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کا بہترین جال بچھا دیا تھا جس کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں کافی کمی آٸی تھی۔  انتظامی آفیسر ہونے  کا  بہترین تجربہ رکھنے اور ضلع کرم کے عوام کے تمام  مسائل اور مشکلات سے بھی بخوبی اگاہ  ہیں اور ان کا ادراک رکھتے ہیں اسلیے توقع کی جارہی ہے کہ وہ بحیثیت انتظامی امور کے سربراہ عوام کے مشکلات کا جلد خاتمہ کریں گے۔  دوسری جانب ضلع کرم کے عماٸدین و  قبائلی مشران  نے واصل خان خٹک  کی  تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہے اور علاقے کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوۓ انہیں تعمیر و ترقی میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ صوباٸی حکومت نے یک جنبش قلم ضلع کرم انتظامی امور کے سربراہان ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر، آپر کرم کے اے سی زاہد یونس، لوٸر کرم کے اے سی  حامد خان اور سنٹرل کرم کے اے سی کے بیک وقت تبادلے کے احکامات جاری کیے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے