بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ لیوی فورس نے برقعہ پوش خاتون سمگلر کو گرفتار کرکے 6کلوگرام چرس بر آمد کر لی ملز مہ کے خلاف منشیات ایکٹ تحت مقد مہ درج کر لیا گیا صوبیدار میجر لیوی فورس سمیع اللہ با چہ نے میڈیا کو تفصیل بناتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی کمانڈ نٹ لیوی /ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان یوسفزئی کی خصو صی ہدایت پر منشیات فروشی اور سماج برائیوں کے خلاف جاری آپریشن کلین اپ کے دوران ہوئی جس میں خفیہ اطلاع پر وزیر آباد در گئی لیوی چو کی کے انچار ج صوبیدار محمد اکرام اور آئی سی طارق نے گاڑی کے انتظار میں کھڑی برقعہ پوش مشکوک خاتون کے قبضے سے6010گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکر لی ملز مہ زینت زو جہ فضل شاہ ساکن رینگ روڈ پشاور کے خلاف منشیات ایکٹ9DKPCNSAکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔