بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) بٹ خیلہ میں جماعت اسلامی کی مقبو لیت میں زبردست اضا فہ،پی ٹی آئی پیپلز پارٹی اور اے این پی کے درجنوں کارکنان مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے جبکہ تحصیل چیئرمین کے امیدوار امجد علی شا ہ کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطا بق بٹ خیلہ کی نیبر ہوڈ کونسل پیر خوشحال بابا میں 45خاندانوں کے سینکڑوں افراد مختلف سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی پیپلز پارٹی اے این پی وغیرہ سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے اس موقع پر منعقدہ ایک بڑے شمو لیتی جلسے سے ضلعی امیر مولانا جمال الدین تحصیل نائب امیر مفتی محمد ارشاد بٹ خیلہ سٹی کے امیر حا جی محمد اقبال این سی اکبر آباد اور این سی پر خوشحال با با سے امیدوار جنرل کونسلرشرافت زمان اور دوست محمد نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام تمام آزمودہ جماعتوں اور افراد کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کے حق میں اپنا فیصلہ دیں گے کیو نکہ دوسرے کے مقابلے میں ہمارے امیدوار ہی عوامی مسائل کے حل کی اہلیت رکھتے ہیں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں۔