سوات (مانند نیوز ڈیسک) مالم جبہ گاؤں بالاکوٹ ملاپٹے میں بارشوں اور برفباری کیوجہ سے مکان منہدم ہو گیا، گھر کے افراد محفوظ رہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈپٹی کمشنر سوات کی متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف دینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر چار باغ کو ہدایت، متاثرین خاندان کے فوری طور پر رہائش کا انتظام کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات کے سیاحتی علاقہ مالم جبہ بالاکوٹ ملا پٹے میں بارشوں کیوجہ سے کچہ مکان منہدم ہو گیا گھر میں موجود تمام افراد محفوظ رہے، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے فوری طور پر اے سی چار باغ کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ خاندان کی بھر پور مدد کریں اور ان کی رہائش کا بندوبست کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے